مزید 2 نجی ہاؤسنگ سکیموں کے کھیوٹ بلاک کرنے کیلئے سفارشات ضلعی انتظامیہ کو ارسال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سی او ضلع کونسل نے مزید 2 نجی ہاؤسنگ سکیموں کے کھیوٹ بلاک کرنے کیلئے سفارشات ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دیں۔
ذرائع کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع 60کینال اور کینال روڈ 41شمالی کے قریب واقع 45کینال رقبہ پر قائم نجی ہاؤسنگ سکیم کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے مالکان نے تاحال قوائد و ضوابط پورے کرنے کیلئے رجوع نہیں کیا اور این او سی کے بغیر ہی پرکشش سہولیات کا جھانسہ دے کر سادہ لوح عوام کو پلاٹ فروخت کرنا شروع کر دیئے ، جس پر فوری طور پر ان کالونیوں کے کھیوٹ بلاک کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ پلاٹوں کی رجسٹریاں روکی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments