پنشنز کی ادائیگیاں بروقت نہ ہونے کے باعث مشکلات بڑھنے لگیں

پنشنز کی ادائیگیاں بروقت نہ ہونے  کے باعث مشکلات بڑھنے لگیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے شعبہ ہیلتھ محکمہ صحت میں ضم ہونے کے بعد پنشنز کی ادائیگیاں بروقت نہ ہونے کے باعث ان کی مشکلات بڑھنے لگیں۔

 بلدیاتی اداروں کے ہیلتھ اور ایجوکیشن کے شعبہ جات ضلعی صحت اور تعلیم کی اتھارٹیوں میں ضم کرکے متعلقہ تمام ملازمین کو ان محکموں کے ماتحت دے دیا گیا تھا اب ا ن ریٹائر ہونے والے ملازمین کو دو ،دو ماہ پنشن سے محروم رکھا جاتا ہے ، جس سے ان ملازمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...