مدینہ کالونی مسائل کی آماجگاہ بن چکی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کی عدم دلچسپی کے باعث مدینہ کالونی مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے ۔
عرصہ دراز سے سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے گلی محلوں میں جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کا گزرنا محال ہوچکا ہے ۔ جبکہ اس وجہ سے گلیاں اور سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے ، مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں متعدد علاقہ کے بلدیاتی نمائندوں اور بلدیہ انتظامیہ کو بھی مسائل سے آگاہ کیا ہے ، لیکن ہمارے مسائل حل نہ ہو سکے ، مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے خصوصی دلچسپی لے کر علاقے کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments