محنت کش بھائیوں سے موٹرسائیکل اور بیل گاڑی چھین لی

 محنت کش بھائیوں سے موٹرسائیکل اور بیل گاڑی چھین لی

واپس گھر جا رہے تھے راستہ میں انہیں روک لیا، تشدد کا نشانہ بھی بنایا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلح افراد نے محنت کش دو بھائیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ان سے موٹرسائیکل اور بیل گاڑی چھین لی، اہل علاقہ کا شدید احتجاج،۔نواحی علاقے 113جنوبی میں محمد چمن عباس اور اسکا بھائی محمد الیاس زرعی زمینوں سے جانوروں کا چارہ کاٹ کر واپس گھر جا رہے تھے کہ راستہ میں خالد اور اسکے ساتھیوں نے انہیں روک لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے دونوں بھائیوں کو لہولہان کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ان سے موٹرسائیکل اور بیل گاڑی بھی چھین کر فرار ہو گئے ، واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی مگر مقامی پولیس موقع پر نہیں پہنچی جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا ۔کرتے ہوئے آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم سے نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...