40 لیٹر شراب، اسلحہ آتشیں برآمد ،2 ملزم گرفتار
کاروائی میں دوران چیکنگ احمد شیر سے پسٹل 30 بور برآمد ، مقدمات درج
واں بھچراں(نمائندہ دنیا ) شراب فروش سمیت 2 ملزمان گرفتار، 40 لیٹر شراب، اسلحہ آتشیں برآمد کر لیا۔تھانہ واں بھچراں نے دوران چیکنگ محمد فیاض شاہد سکنہ خوشاب سے 40 لیٹر شراب برآمد کی۔جبکہ ایک اور کاروائی میں دوران چیکنگ احمد شیر سکنہ واں بھچراں سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ واں بھچراں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ چھدرو سب انسپکٹر جہان خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد داؤد سکنہ وانڈھا گولے خیلانوالہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے رائفل 7 ایم ایم برآمد کی۔ جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments