پریس کلب میانی کے سالانہ انتخابات محمد اقبال بھرتھانہ جنرل سیکرٹری منتخب

پریس کلب میانی کے سالانہ انتخابات  محمد اقبال بھرتھانہ جنرل سیکرٹری منتخب

میانی( نامہ نگار )پریس کلب میانی کے سالانہ انتخابات 2027 کے سلسلے میں جنرل سیکرٹری کی نشست پر ہونے والے انتخابات میں محمد اقبال بھرتھانہ نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔پریس کلب میانی کے سالانہ انتخابات میں جنرل سیکرٹری کی نشست پر محمد اقبال بھرتھانہ اور محمد زبیر اسلم طور کے درمیان مقابلہ ہوا۔

 جس میں مجموعی طور پر 30 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ نتائج کے مطابق محمد اقبال بھرتھانہ نے 25 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل محمد زبیر اسلم طور نے 5 ووٹ حاصل کیے ۔ اس طرح محمد اقبال بھرتھانہ نے 20 ووٹوں کی واضح برتری سے کامیابی حاصل کر لی۔انتخابی نتائج کے مطابق تمام 30 ووٹ درست قرار پائے جبکہ کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ کامیابی کے اعلان کے بعد محمد اقبال بھرتھانہ کو جنرل سیکرٹری پریس کلب میانی منتخب قرار دے دیا گیا۔جبکہ صدر کی نشت پر صدر شیخ وقاص ارشد بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔تمام ممبران نے مبارک باد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...