ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کاسول ویٹرنری ہسپتال واں بھچراں کا تفصیلی دورہ
واں بھچراں۔ (نمائندہ دنیا) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام نے سول ویٹرنری ہسپتال واں بھچراں کا تفصیلی دورہ کیا. اور ہسپتال میں جاری طبی و دفتری امور کا جائزہ لیا.۔
دورے کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے ہسپتال کے آؤٹ ڈور سیکشن میں مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ویکسین (سیرا)، ادویات کے سٹاک اور مصنوعی نسل کشی کے ریکارڈ سمیت ہسپتال کی لیجر بک اور کیش بک کی بھی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی اور تمام ریکارڈ کی درستگی کو چیک کیا۔اس موقع پر عملے کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر مطیع الاسلام نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے آن لائن مانیٹرنگ سسٹم (9211) پر روزانہ کی بنیاد پر تمام ڈیٹا اور ریکارڈ کی مقررہ وقت میں اپ لوڈنگ کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مویشی پال کسانوں کی خدمت اور سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی سستی، کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments