گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نوشہرہ کی ای ایس ٹی سعدیہ نگہت کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نوشہرہ کی ای ایس ٹی سعدیہ نگہت کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معلمہ کیخلاف یہ کاروائی سی ای او ایجوکیشن کے دورہ کے دوران ا بتدائی مشاہدات کی بنیاد پر کی گئی ہے ، واضح رہے کہ خاتون ٹیچر سعدیہ نگہت کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں خاتوں ٹیچر سعدیہ نگہت کو ہ اپنی ساتھی ٹیچر کے ساتھ گالم گلوچ اور انتہائی نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا،ذرائع کے مطابق متاثرہ ٹیچر کی جانب سے ساتھی اساتذہ کے ساتھ ان کے سابقہ رویے اور مبینہ اثرورسوخ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments