حکیم محمد ایوب قریشی اور موس خان آف موچھ کا کواڈینیٹرز فیسکو واپڈا کا نوٹیفکیشن جاری

 حکیم محمد ایوب قریشی اور موس  خان آف موچھ کا کواڈینیٹرز  فیسکو واپڈا کا نوٹیفکیشن جاری

میانوالی (نامہ نگار)کواڈینیٹر فیسکو واپڈا این اے 90 میانوالی حکیم محمد ایوب قریشی اور کواڈینیٹر فیسکو این اے 89 میانوالی موسء خان آف موچھ کو فیصل آباد میں ایک پروقار تقریب میں بطور کواڈینیٹرز فیسکو واپڈا کے نوٹیفکیشن دیئے گئے ۔

 تقریب وفاقی وزارت توانائی اینڈ پاور حکومت پاکستان اسلام آباد کے زیر اہتمام فیسکو ہیڈ کوارٹر فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ جس میں تمام کوآرڈینیٹرز فیسکو واپڈا کو نوٹیفکیشن اور سرکلر آڈرز دیئے گئے ۔ سرکلر نوٹیفکیشن آڈرز میں \"ایک کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں تمام ایکسئن صاحبان کو حلقہ قومی اسمبلی کا آفیشل کنوئنیر، دو یاں دو سے زیادہ کواڈینیٹرز فیسکو واپڈا کو ممبر، ایک ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ اس کے ممبر ہونگے \"۔ اس تقریب میں آئندہ کے لائحہ عمل اور بھرپور کوآرڈینیشن پر بریفنگ دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...