درختوں کی کٹائی اور فروخت کا معاملہ دبانے کی کوشش

 درختوں کی کٹائی اور فروخت  کا معاملہ دبانے کی کوشش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 45 جنوبی میں سرکاری درختوں کی مبینہ غیر قانونی کٹائی اور فروخت کا معاملہ دبانے کی کوشش جبکہ اہل علاقہ ڈٹ گئے۔

 اہل علاقہ کے مطابق سابق سی ای او ایجوکیشن اظہر سہیل نے انکوائری کی ذمہ داری ڈی ای او ایجوکیشن رانا سجاد کو سونپی تھی، جنہوں نے مبینہ طور پر خود تحقیقات کرنے کے بجائے معاملہ دوسرے سکول کے پرنسپل کو بھجوا دیا۔ انکوائری رپورٹ میں کٹے ہوئے درختوں کو کچرا قرار دیا گیا، تاہم اہل علاقہ کا دعویٰ ہے کہ تصاویر اور ویڈیوز میں تازہ کٹے درختوں کے موٹے تنے واضح دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی کسی غیر جانبدار اعلیٰ افسر سے دوبارہ تحقیقات کروائی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...