نقول ایجنسی کے جونیئر کو 4 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے نقول ایجنسی سرگودھا کے جونیئر اشفاق احمد خان کو 4 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزم نے ایک شہری سے سرکاری ریکارڈ کی نقل جاری کرنے کے عوض رشوت طلب کی تھی، جس پر اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے اسے رشوت کی رقم سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایات اور ریجنل ڈائریکٹر سرگودھا محمد طاہر امین کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے رشوت طلب یا وصول کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments