محمدفیاض ماہل جیسے افسران محکمے کے ماتھے کاجھومرہوتے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹراسٹیٹ سمال انڈسٹری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محمدفیاض ماہل جیسے افسران محکمے کے ماتھے کاجھومرہوتے ہیں ان کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ ایک قابل اور محنتی افسر سے محروم ہوگیا ہے۔
ان خیالات کااظہارریجنل ڈائریکٹر سمال انڈسٹری عبدالرحمٰن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹراسٹیٹ سمال انڈسٹری سرگودہا محمدفیاض ماہل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی اورنئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹراسٹیٹ سمال انڈسٹری سرگودہا اعجازاحمدبھٹی کی پرقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے محمدفیاض ماہل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمدفیاض ماہل نے ہمیشہ ایمانداری، فرض شناسی اور خوش اخلاقی سے اپنے فرائض سرانجام دئیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments