میانوالی میں پل گندہ نالہ خستہ حالی کا شکار شگاف کے باعث حادثے کا خدشہ

میانوالی میں پل گندہ نالہ خستہ حالی کا شکار  شگاف کے باعث حادثے کا خدشہ

میانوالی (نامہ نگار) سکا پل وتہ خیل لنک روڈ پر مسجد حسنین کریمین اختر چوک کے قریب واقع پل گندہ نالہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور پل میں پڑنے والے شگاف کے باعث بھاری ٹریفک کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 شہریوں کی جانب سے متعدد بار نشاندہی کے باوجود تاحال نہ تو پل کا شگاف پُر کیا جا سکا ہے اور نہ ہی اس کی ٹوٹی ہوئی سائیڈ کی تعمیر و مرمت کی گئی ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق پل کی خستہ حالی کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ، جبکہ بھاری گاڑیوں کے گزرنے کے دوران حادثے کا خدشہ مزید بڑھ جاتا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے پل کا شگاف پُر کروایا جائے ۔اور اگر مرمت ممکن نہیں تو پل کو ازسرنو تعمیر کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ اور ممکنہ حادثے سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...