دربار زبیر آباد میں 54ویں سالانہ جشن میلاد و عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر

دربار زبیر آباد میں 54ویں  سالانہ جشن میلاد و عرس مبارک  کی تقریبات اختتام پذیر

خوشاب (نمائندہ دنیا) مرکز امن و محبت دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ مہریہ عزیزیہ دربار زبیر آباد میں 54ویں سالانہ جشن میلاد و عرس مبارک حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی دو روزہ روح پرور تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔

 اختتامی تقریب کی صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ وادی عزیز شریف خواجہ محبوب الٰہی نسیم نے کی۔دو روزہ تقریبات کا اہتمام آستانہ زبیر آباد کے سجادہ نشین پیر طریقت رہبر شریعت خواجہ صوفی محمد آصف علی صدیقی، صاحبزادہ ملک جمشید علی اعوان اور صاحبزادہ ملک محمد اسماعیل صدیقی نے کیا تھا۔ تقریبات میں دربار عالیہ زبیر آباد سے وابستہ ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی، جبکہ جید علمائے کرام نے سیرت النبی ﷺ اور اسلام کی ترویج و اشاعت میں اولیائے کرام کے کردار پر روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...