میانوالی روڈ پر مزدہ ٹرک سیم نالے میں جاگرا، ماں بیٹا زخمی

 میانوالی روڈ پر مزدہ ٹرک سیم نالے  میں جاگرا، ماں بیٹا زخمی

خوشاب (نمائندہ دنیا) میانوالی روڈ پر سرفراز کالونی کے قریب مزدہ ٹرک سیم نالے میں گرنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔

 ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں محمد زوہیب اور اس کی والدہ امتیاز بی بی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔مزدہ ٹرک میں ایک خاندان سرگودھا سے اپنے مویشیوں کے ہمراہ واپس آ رہا تھا کہ سیم نالے کے قریب ڈرائیور ٹرک کو بیک کرتے ہوئے اس پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں ٹرک نالے میں جا گرا اور ماں بیٹا زخمی ہو گئے ۔ ٹرک میں سوار دیگر افراد اور مویشی محفوظ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...