ریلوے انجن کی زد میں آکر 45 سالہ شخص جاں بحق
خوشاب (نمائندہ دنیا) ریلوے اسٹیشن جوہر آباد کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے 45 سالہ شخص سرگودھا سے میانوالی جانے والے انجن کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔
متوفی کی شناخت ملک محمد اسلم ولد سردار علی کے نام سے ہوئی ہے ، جو تھل کے گاؤں اوبھل کا رہائشی تھا اور ان دنوں جوہر آباد کے علاقے جی ٹائپ میں مقیم تھا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز وہ سودا سلف لینے کے لیے بازار جا رہا تھا کہ ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے انجن کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments