ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی

ڈکیتی مزاحمت پر  فائرنگ سے شہری زخمی

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا۔تفصیل کے مطابق بکر منڈی کے قریب سجاد نامی شخص کو 2 نامعلوم افراد نے روکا اور اس سے مو ٹرسا ئیکل چھیننے کی کو شش کی۔مزاحمت پر اسے گولی ما ردی ۔سجاد کو زخمی حا لت میں نشتر منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس شا ہ شمس نے ملزما ن کی تلا ش شروع کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں