تیزرفتارکارفٹ پاتھ سے ٹکراگئی،4افرادشدیدزخمی

تیزرفتارکارفٹ پاتھ سے  ٹکراگئی،4افرادشدیدزخمی

نیشنل ہائی وے پرتیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار کوبچاتے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکراگئی

اوکاڑہ(خبرنگار) نیشنل ہائی وے پرتیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار کوبچاتے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکراگئی، کار میں سوار ایک بچے سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے ، بتایا گیا ہے کہ بورے والا سے ایک کار سوارفیملی لاہورکی جانب جارہی تھی کہ نیشنل ہائی وے اڈا کسان کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کوبچاتے ہوئے کار تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے فٹ پاتھ سے جاٹکرائی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جس نے زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں