زین ملک اپنے ذاتی سٹوڈیو کے مالک نکلے

زین ملک اپنے ذاتی  سٹوڈیو کے مالک نکلے

لندن (آئی این پی)پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اپنے ذاتی سٹودیو کے مالک نکلے ۔زین ملک نے اپنے نئے البم KONNAKOL کی تشہیر کے لیے آڈیو سٹریمنگ سروس سپاٹی فائے کو انٹرویو دیا ہے ۔

اس انٹرویو کے دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے اپنے اس البم کی ریکارڈنگ کہاں پر کی ہے ؟برطانوی گلوکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اسے اپنے ہی خوبصورت سٹوڈیو میں ریکارڈ کیا ہے ، جو میرے گھر سے صرف 15 منٹ کے فاصلے پر موجود ہے ، تاکہ میں جب بھی گھر جانا چاہوں تو آرام سے جا سکوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں