صبا قمر کی مداح ہوں، پہلی ملاقات پررو پڑی تھی:کرن اشفاق

صبا قمر کی مداح ہوں، پہلی ملاقات  پررو پڑی تھی:کرن اشفاق

لاہور(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکار کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ صبا قمر بہت بڑی مداح ہیں۔

کرن اشفاق نے ایک شو میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، پروگرام کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ اگر ڈرامہ سیریل ‘معمہ’ کے کردار ‘جی جی’ کی پیشکش صبا قمر کے بجائے آپ کو ہوتی تو آپ کیا کرتیںاُنہوں نے کہا کہ یہ کردار صبا قمر سے بہتر کوئی بھی ادا نہیں کر سکتا، اداکارہ نے بتایا کہ میں صبا قمر کی بہت بڑی مداح ہوں، میری ان سے ایک فلم کے پریمیئر پر ملاقات ہوئی تھی اور میں ان سے مل کر رونے لگی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں