خاندانی روابط کامیابی کی ضمانت نہیں:مومل شیخ
کراچی (آئی این پی )اداکاہ مومل شیخ نے کہا کہ خاندانی روابط رکھنا شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتا۔
ایک انٹرویو میں مومل شیخ نے کہا کہ اگرچہ ان کے والد جاوید شیخ انڈسٹری کی ایک ممتاز شخصیت ہیں لیکن خاندانی روابط رکھنا میدان میں کامیابی کی ضمانت نہیں دیتا۔ پروڈیوسرز کی جانب سے ایسے فنکار میں سرمایہ کاری کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے جو اپنے کام میں پختہ ہو۔ مومل نے بتایا کہ پہلے پراجیکٹ کے بعد بغیر کام کے سال تک انتظار کر نا پڑا، اور نئے کردار کرنے کیلئے متعدد آڈیشنز دینے پڑے ۔