ایسی جگہ پہنچ گئی ہوں اب سہارے کی ضرورت نہیں:تاپسی

ایسی جگہ پہنچ گئی ہوں اب سہارے کی ضرورت نہیں:تاپسی

ممبئی (آئی این پی )بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے کہا ہے کہ اپنی پرفارمنس سے ایسی جگہ پہنچ چکی ہوں جہاں اب مجھے کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہے ۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں قلیل مدتی کیریئر ہوتا ہے ، جس کی کئی مثالیں موجود ہیں تاہم وہ اپنے کام اور پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری میں کام کے دوران ہمیشہ یہی سوچ رکھی کہ یہاں مزید چند برس رک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں وہ اپنے کام سے منفرد شناخت بنانا چاہتی ہیں، میرا واحد مقصد ایسی اداکارہ بننا ہے ، جس کی جگہ کوئی بھی باآسانی نہ لے سکے ۔ تاپسی نے کہا کہ میں بطور فنکارہ مطمئن ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں