ڈاکوئوں نے سیلزمین کو لوٹ لیا

ڈاکوئوں نے سیلزمین کو لوٹ لیا

موبل آئل کمپنی کی ڈسٹری بیوٹر وین کے سیلزمین سے مسلح ڈاکو ایک لاکھ ستر ہزارروپے لے اڑے

شورکوٹ(نمائندہ دنیا ) موبل آئل کمپنی کی ڈسٹری بیوٹر وین کے سیلزمین سے مسلح ڈاکو ایک لاکھ ستر ہزارروپے لے اڑے ۔تفصیلات کے مطابق سرو وآئل کمپنی کی ڈسٹر ی بیوٹر وین کے شفقت نامی سیلزمین سپلائی کے بعد پیر محل جارہے تھے کہ کینٹ روڈ سوزوکی شوروم کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے فائر نگ کر کے ڈسٹری بیوٹر وین کو روک کر سیلزمین شفقت سے ایک لاکھ ستر ہزار روپے چھین لیے اور ہوائی فائر نگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس اورتھانہ شورکوٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں