جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا

 جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا

جڑانوالہ میں جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جڑانوالہ میں جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 71گ ب کی رہائشی خاتون سکینہ بی بی نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مو قف اختیار کیا کہ اسکی 16سالہ بیٹی انسا گھر کا سودا سلف لینے بازار گئی جہاں سے ملزم فانی مسیح نے ساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں