لاپتہ ہونے والی خاتون سمیت2افراد کی لاشیں برآمد

 لاپتہ ہونے والی خاتون سمیت2افراد کی لاشیں برآمد

شمیم اختر دو روز قبل والدہ اور بھائی کیساتھ دوائی لینے گئی تھی واپس نہ آئی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ ملت ٹائو ن کے علاقے سے دو روز قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تھانہ ملت ٹائو ن کے علاقے چک نمبر 201رب کی رہائشی 27سالہ شمیم اختر دو روز قبل اپنی والدہ اور بھائی کیساتھ دوائی لینے گئی تھی اور گھر واپس آتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی جس کی لاش شیرخان کے بھٹے کے قریب واقع فصلوں سے برآمد ہوگئی جبکہ بھائی والا پھاٹک کے قریب سے نامعلوم 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں