یونائیٹڈ بلوچ آرمی کا اسلام آباد دھماکے سے کوئی تعلق نہیں: وزارت داخلہ

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کا اسلام آباد دھماکے کی ذمہ دار قبول کرنا مضحکہ خیز ہے۔ مکمل حقائق کے بعد ذمہ داروں کا پیچھا کریں گے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزرات داخلہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 میں واقع فروٹ منڈی میں ہونے والے دھماکے کی کڑیاں کہیں اور ملتی ہیں ابتدائی تحقیقات کے مطابق یونائیٹڈ بلوچ آرمی کی زمہ داری قبول کرنا مضحکہ خیز ہے۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یونائیٹڈ بلوچ آرمی کا دھماکے سے کوئی تعلق نہیں، مکمل حقائق کے بعد ذمہ داروں کا پیچھا کریں گے اور دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ ادھر کالعدم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے اسلام آباد دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں آپریشن کا ردعمل ہے۔ واضح رہے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 میں واقع فروٹ منڈی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں