محمد ذوہیب خان ایشین-اوشینین کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین منتخب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کیلئے بڑی اور تاریخی کامیابی سامنے آگئی، محمد ذوہیب خان ایشین-اوشینین کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن (ASOCIO) کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

ذوہیب خان اس باوقار عہدے پر فائز ہونے والے تاریخ کے پہلے پاکستانی بن گئے، تنظیم کے ساتھ پاکستان کی 25 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

پاشا (P@SHA) کے سابق چیئرمین اور حکومت پاکستان سے ’پرائیڈ آف پاکستان‘ حاصل کرنے والے ذوہیب خان ASOCIO کے بورڈ ممبر بھی منتخب ہوگئے ہیں۔

انٹرنیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی تنظیم ASOCIO ایشیا اور اوشیانا خطے کی 26 معیشتوں کی قومی ٹیک ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کرتی ہے۔

محمد ذوہیب خان نے کہا کہ یہ پاکستان اور ہماری آئی ٹی انڈسٹری کیلئے انتہائی فخر کا لمحہ ہے، توجہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے پر رہے گی۔

ذوہیب خان کے انتخاب سے پاکستان کی سافٹ ویئر برآمدات اور بین الاقوامی شراکت داریوں کو نئی رفتار ملنے کی امید ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...