سرگودھا میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ملزم مقابلے میں مارا گیا
سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام نے ہلاک ملزم انور علی عرف منا کومبنگ اور سرچ آپریشن کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس پارٹی پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کارروائی کی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کئی وارداتوں میں ملوث تھا، اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments