
راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل راحیل شریف اور امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کے درمیان جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر بھی بات چیت کی گئی۔