کرکٹ آسٹریلیا: رواں عشرے کی بہترین ٹیم میں پاکستانی نظر انداز

کرکٹ

سڈنی: (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے ایک عشرت کی اپنی بہترین ٹیم بنائی ہے جس میں پاکستانی پلیئرز کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک دہائی کی بہترین ٹیم سامنے آئی ہے جو کرکٹ آسٹریلیا نے بنائی ہے، عشرت کی بہترین ٹیم کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا، البتہ سابق دوسرا ماسٹر سعید اجمل سلیکشن کیلئے قابل غور سمجھے گا تاہم انہیں نظر انداز کر کے افغانستان کے سپنر راشد خان کو منتخب کر لیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے 2010ء سے 2019ء کے درمیان 50 اوورز کے فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کے حامل کرکٹرز پر مشتمل عشرے کی بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا جس میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہو سکا حالانکہ بھارت کے 3 پلیئرز روہت شرما، ویرات کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی کی شمولیت ممکن بنائی گئی۔
پاکستانی آف سپنر سعید اجمل فہرست میں شامل ہونے کے قریب ضرور آئے جنہوں نے مقررہ مدت میں 157 وکٹیں حاصل کیں البتہ انکے نام کا محض حوالہ ہی دیا جا سکا اور سپن باؤلنگ کی نشست پر افغان لیگ سپنر راشد خان نے قبضہ جما لیا کیونکہ سعید اجمل عشرے کے نصف مدت تک فعال رہنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدہ ہو گئے تھے۔

ایشیائی خطے سے پاکستان واحد ملک ہے جس کا کوئی کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے معیار پر پورا نہیں اتر سکا کیونکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور سری لنکا کے لاستھ مالنگا کو بھی فہرست میں جگہ دے دی گئی۔

جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا اور ڈی ویلیئرز،آسٹریلیا کے مچل سٹارک، انگلینڈ کے جوز بٹلر اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کو بھی عشرے کی بہترین ون ڈے ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ حیران کن طور پر پاکستان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کا کوئی کھلاڑی بھی اس ٹیم کا حصہ نہیں بن سکا۔

واضح رہے کہ اس ٹیم کا کپتان بھارت کے وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کو بنایا گیا ہے۔ جنہوں نے اپنی ٹیم کو رواں عشرے کے آغاز میں ورلڈکپ کا ٹائٹل جتوایا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں