ٹی ٹونٹی سیریز: بنگلا دیش کیخلاف سرفراز احمد کو بطور کھلاڑی کھلانے کا فیصلہ

کرکٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے اپنی آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز بنگلا دیش کے خلاف آئندہ ماہ کھیلنی ہے جس کے لیے مہمان بورڈ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ان مذاکرات کی سب سے بڑی وجہ ٹائیگرز کی طرف سے پاکستان ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کی وجہ ہے۔ اس سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ٹیم کے ممکنہ الیون میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بطور کھلاڑی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 6 اور7 جنوری کو قومی اکیڈمی میں ہوں گے۔ سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی طلب کیا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں سلیکٹرز نے سرفراز احمد کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کرنے کا پلان بنا لیا گیا ہے جسے پاس کرنےکی صورت میں انہیں بنگلا دیش کیخلاف ٹی ٹوٹنی سیریز کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کرلیا جائےگا ۔انہیں بطور وکٹ کیپر کھلاڑی ٹیم میں شامل کیا جائے گا، کپتانی بدستور بابر اعظم ہی کریں گے ۔

ایسے موقع پر جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم فارغ ہے اور کھلاڑی بنگلا دیش سیریز کی تیاریوں کے منتظر ہیں۔ مصباح الحق کھلاڑیوں کی فٹنس چیک کرنا چاہتے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی 5 جنوری کو لاہور میں جمع ہوں گے اوراگلے 2 دن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔

ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم اورٹیسٹ قائد اظہر علی کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیل رہے ہیں،بورڈ نے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کا موقع فراہم کیا تھا، تمام کرکٹرز 5 جنوری کو لاہور میں یکجا ہونگے جہاں اگلے روز سے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہونا ہے۔ بنگلہ دیش کےخلاف سیریز کا فیصلہ نہ ہونے کے باوجود قومی کرکٹرز تیاری کریں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں