قائداعظم ٹرافی: بلال آصف کی شاندار باؤلنگ، ٹائٹل سینٹرل پنجاب نے جیت لیا

کرکٹ

کراچی: (ویب ڈیسک) سینٹرل پنجاب نے ناردرن کی ٹیم کو پچھاڑ کر قائداعظم ٹرافی کے ٹائٹل پر قبضہ جما لیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن ٹیم کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دی۔ قائداعظم ٹرافی کے فائنل کا فیصلہ چوتھے روز ہو گیا۔

ناردرن کی ٹیم پہلی اننگز میں 254 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں سینٹرل پنجاب نے 675 رنز بنا کر 421 رنز کی سبقت حاصل کی۔ عمر اکمل 218 رنز اور اظہر علی 119 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دوسری اننگز میں ناردرن کی ٹیم 405 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ حیدر علی 134 ، روحیل نذیر 70، علی سرفراز 81 رنز بنا کر نمایاں رہے، بلال آصف نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 112 رنز دیکر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بلال آصف نے میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں جو قائداعظم ٹرافی کے تمام فائنلز میں کسی بھی اسپنر کی جانب سے بہترین باؤلنگ ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں