مزید دو ہفتے شدید سردی پڑے گی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت مختلف علاقوں میں دو ہفتے مزید کڑاکے کی سردی پڑنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں بارش کی پیش گوئی ہے تاہم بارش کے بعد دھند کی شدت میں بھی اجافہ ہوگا اور سردی بھی برقرار رہے گی۔

ادھر اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی سردی نے پچھلے سال کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ 2019ء میں ماہ دسمبر کا درجہ حرارت اتار چڑھاؤ سے منفرد ریکارڈ بنا چکا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ صدی 1910ء میں درجہ حرارت منفی دو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2002ء اور 2019ء میں درجہ حرارت 2 تک ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ سال جنوری میں درجہ حرارت گرنے کے امکان نہیں ہے۔ رواں ماہ دھند کے تسلسل اور سورج نہ نکلنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دھند پڑنے کا امکان، موسم شدید سرد رہے گا: محکمہ موسمیات
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں