سندھ میں سردی کی شدت میں اضافہ، سکولوں کی چھٹیاں بڑھائے جانے کا امکان

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر سکولوں کی چھٹیاں بڑھائے جانے کا امکان، محکمہ تعلیم سندھ نے سوچ بچار شروع کردی۔

سندھ میں موسم سرما کی سالانہ چھٹیاں اکتیس دسمبر کو ختم ہونا تھیں۔ شیڈول کے مطابق تمام اسکول یکم جنوری سے کھلنے ہیں لیکن سردی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ تعلیم سندھ نے چھٹیاں بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے سے متعلق فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا جس کے بعد چھٹیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں