جاپان:سمندر سے ملنے والی کشتی سے 7لاشیں برآمد

جاپان:سمندر سے ملنے والی کشتی سے 7لاشیں برآمد

5لاشیں مردوں کی ہیں ،2 کی شناخت نہیں ہو سکی،جاپانی کوسٹ گارڈ

ٹوکیو(اے ایف پی )جاپان کے سمندر سے ملنے والی کشتی سے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ سمندر میں ملنے والی کشتی ظاہری طور پر شمالی کوریا کی لگ رہی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی سے ملنے والی پانچ لاشیں مردوں کی ہیں جب کہ 2لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق سمندر میں ملنے والی کشتی ظاہری طور پر شمالی کوریا کی لگ رہی ہے ۔اس حوالے پولیس نے کہا لاشیں دیکھنے کے بعد یہ ظاہر ہوتا ہے کہ متاثرہ افراد لمبے وقت سے سمندر میں موجود تھے ۔اس سے قبل بھی 2017 میں جاپان کے سمندر سے ماہی گیروں کو ڈوبتے ہوئے جہاز سے زندہ نکالا تھا جنہیں شمالی کوریا واپس بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں