یوکرائن : حکومت ,علیحدگی پسندوں میں 134 قیدیوں کا تبادلہ

یوکرائن : حکومت ,علیحدگی پسندوں میں  134 قیدیوں کا تبادلہ

علیحدگی پسند گروپ نے 55قیدی چھوڑے ، یوکرائنی حکومت کی قید سے 79افراد کی رہائی ،فرانس ،جرمنی نے کردار ادا کیا:رپورٹ

کیف (اے ایف پی )مشرقی یوکرائن میں حکومت اور علیحدگی پسندوں کے درمیان 134 قیدیوں کا تبادلہ کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق علیحدگی پسند گروپ کی جانب سے 55 قیدی جبکہ یوکرائنی حکومت کی جانب سے 79 قیدی رہا کئے گئے ۔ روسی میڈیا کے مطابق علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول علاقے کے قریب فرنٹ لائن پر میورسک چیک پوائنٹ پر قیدیوں کا تبادلہ ہو ا۔ یہ معاہدہ فرانس اور جرمنی کی ثالثی کے ذریعے عمل میں آیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں