ارباز ، جہانگیر جانی کے بیرون ملک جانے کے باعث فلم ’’منافق ‘‘کی عکسبندی التوا ء کا شکار
ارباز خان اور جہانگیر جانی کے بیرون ملک جانے کے باعث فلم ’’منافق‘‘ کی عکسبندی التواء کاشکار ہوگئی ۔بتایا گیا ہے
لاہور(کلچر ل رپورٹر)کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں فلم کے نئے سپیل کی شوٹنگ شروع ہونا تھی تاہم مذکورہ دونوں فنکار شومیں پرفارم کرنے کیلئے دبئی چلے گئے جس کی وجہ سے ہدایتکار کو شوٹنگ کاشیڈول تبدیل کرنا پڑا اور اب 18مارچ کوفلمبندی کی جائیگی ۔فلم کے پروڈیوسر متین بیگ ،مصنف وہدایتکار سلیم مراد ہیں۔فلم کی نمائش مئی میں ہوگی ۔