ہالی ووڈ کوریوگرافرمیا مائیکل ،دپیکا پڈوکون کی دیوانی نکلیں

 ہالی ووڈ کوریوگرافرمیا مائیکل ،دپیکا پڈوکون کی دیوانی نکلیں

معروف ہالی ووڈ کوریو گرافر میا مائیکل ،بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی دیوانی نکلیں اور ساتھ ہی انہوں نے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

لاہور(نیٹ نیوز) غیرملکی خبررساں ادارے کیمطابق میا مائیکل کا کہنا تھا ان کی پسندیدہ بالی ووڈ فلم باجی راؤ مستانی ہے جبکہ وہ دپیکا پڈوکون کو بہت پسند کرتی ہیں۔میا مائیکل نے کہا دپیکا حیرت انگیز ہیں کیونکہ وہ انتہائی جذبے اور لگن کے ساتھ ڈانس کرتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں