دپیکا ،رنویر کی شادی میں صرف 30مہمان شریک ہونگے

 دپیکا ،رنویر کی شادی میں صرف 30مہمان شریک ہونگے

اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون 20 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’’لیک کومو‘‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ممبئی(نیٹ نیوز)۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شادی کی تقریب میں دونوں کے خاندان اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائیگا جبکہ شادی کی تقریب بھی زیادہ بڑے پیمانے پر منعقد نہیں کی جائیگی تاہم دونوں کی شادی کی استقبالیہ تقریب بھارت میں نہایت شاندار طریقے سے منعقد کی جائیگی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اٹلی دپیکا اور رنویر دونوں کی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے ۔رنویراور دپیکا کی شادی کی خبر سن کربھارتی اداکار کبیر بیدی نے دونوں کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیاکہ ’’اٹلی جیسے خوبصورت مقام پر یہ شاندار جشن ہوگا، اس کیساتھ ہی انہوں نے دونوں کو زندگی بھر خوش رہنے کی دعا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں