اداکارہ ہانیہ عامر بھی جنسی ہراسانی کے خلاف بول پڑیں

 اداکارہ ہانیہ عامر بھی جنسی ہراسانی کے خلاف بول پڑیں

مشہور شخصیت ہونیکا یہ مطلب نہیں کہ مداح ہمیں عوامی مقامات پرہراساں کریں

کراچی(شوبز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اداکارہ اور مشہور شخصیت ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مداح ہمیں جنسی ہراساں کریں۔ انہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر پر اداکاراؤں کو ان کے مداحوں کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مشہور شخصیت ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ مداح ہمیں عوامی مقامات پر جنسی ہراساں کریں۔ہانیہ نے کہا ایسی حرکت کرنے والوں کو مداح کس طرح کہا جاسکتا ہے جو ہماری محبت کے جواب میں ہمیں جنسی ہراساں کرکے شرمندہ کرتے ہیں اور ذہنی پریشانی دیتے ہیں۔ جب ہم عوامی مقامات پر جاتے ہیں تو لوگ ہمیں بے حد پیار اور محبت دیتے ہیں اورآپ لوگوں کی اسی محبت کے جواب میں ہم فنکار کچھ وقت آپ کے ساتھ گزارتے ہیں لیکن آپ ہی میں سے کچھ لوگ ہمیں ہراساں کرتے ہیں لہٰذا ان لوگوں کی اس حرکت کے بعد ہم دوبارہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ آپ کے ساتھ وقت گزارنے کا ہمارا فیصلہ درست تھا؟۔ہانیہ عامر نے کہا کہ جنسی ہراسانی کا دفاع کرنا بالکل بھی صحیح نہیں آج بھی چند لوگ خواتین کو صرف ایک ’’چیز‘‘ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں