سجل علی نے ڈرامہ سیریل ’’الف‘‘کی ریکارڈنگ شروع کردی

 سجل علی نے ڈرامہ سیریل  ’’الف‘‘کی ریکارڈنگ شروع کردی

اداکارہ سجل علی نے ڈرامہ سیریل الف کی ریکارڈنگ شروع کردی ۔ ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں حمزہ علی عباسی،

لاہور(کلچرل رپورٹر)احسن خان اورکبریٰ خان بھی اہم کردار اداکررہے ہیں۔ڈرامے کی پروڈیوسرز ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز ہیں جسکی ڈائریکشن حسیب حسن دے رہے ہیں جبکہ سیریل کی کہانی عمیرہ احمد کے مشہور ناول الف سے ماخوذ ہے ۔سجل علی کا کہنا تھا کہ الف جیسی کہانی ناظرین نے اس سے قبل کبھی سکرین پر نہیں دیکھی ہوگی۔اس میں میرا کردار ناظرین کو سحرزدہ کردیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں