عمران اور فواد خان دنیا کے 100پرکشش مردوں کیلئے نامزد
فہرست میں بریڈ پٹ، لیونارڈو ڈی کیپریو،ہریتھک روشن اور فٹبالرمیسی بھی شامل
ممبئی (آن لائن)نامور پاکستانی اداکاروں عمران عباس اور فواد خان کو دنیا کے 100 پرکشش مردوں کے لیے نامزد کیاگیا ہے ۔ عمران عباس نے یہ اطلاع انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا کے 100 پرکشش مردوں کی ایک اور فہرست میں شامل ہوکر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کے باعث وہ بہت خوش ہیں۔اس فہرست میں فواد خان اورعمران عباس کے علاوہ ہالی ووڈ اداکار ڈینئل ریڈکلف، بریڈ پٹ، ایان سمر ہالڈر، لیونارڈو ڈی کیپریو، بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور فٹبالر لیونل میسی شامل ہیں۔