ریسلنگ رنگ میں ڈانس کرنا راکھی ساونت کو مہنگا پڑ گیا
راکھی ساونت کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ انہیں ایک غیر ملکی ریسلر خاتون سے پنگا لینا مہنگا پڑ گیا۔
لاہور(نیٹ نیوز) جی ہاں راکھی ساونت نے بھارتی ریاست ہریانہ میں ہونیوالے ریسلنگ مقابلے کے دوران ایک پروفیشنل ریسلر خاتون کو فائٹ کرنے کے بجائے ڈانس کا چیلنج دیا تاہم انہیں یہ چیلنج مہنگا پڑ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر ملکی ریسلر خاتون نے حریف ریسلر کو شکست دینے کے بعدسٹیڈیم میں موجود تمام شائقین کو لڑنے کا چیلنج دیا جسے راکھی ساونت نے قبول کرتے ہوئے ریسلنگ رنگ کا رخ کیا۔ راکھی ساونت نے ریسلنگ رنگ میں داخل ہوتے ہی ریسلر خاتون کو کہا وہ ریسلر نہیں بلکہ ایک ڈانسر ہیں اور وہ ان سے ڈانس میں مقابلہ کرنا چاہتی ہیں۔ریسلر خاتون نے راکھی ساونت کا چیلنج قبول کیا اور دونوں نے ڈانس کا مقابلہ شروع کیاتاہم بعد ازاں راکھی ساونت ریسلنگ رنگ میں ڈانس کرنے کے دوران ریسلر کو چڑاتی نظر آئیں، جس پر ریسلر کو غصہ آگیا اور انہوں نے اداکارہ کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔