شادی کی سالگرہ پر سونالی کا شوہر کیلئے جذباتی پیغام جاری
بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے نے اپنی شادی کی 16 ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر گولڈی بہل کیلئے جذباتی پیغام جاری کردیا
ممبئی (این این آئی) جس میں ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی میں نے لکھنا شروع کیا، میں نے فوری طور پر جان لیا کہ میں اپنے جذبات اور خیالات کو اْس طرح الفاظ میں نہیں ڈھال سکتی جیسے میرے دماغ میں چل رہے ہیں ، انہوں نے لکھا شادی میاں بیوی دونوں سے چلتی ہے پھر چاہے جیسے بھی حالات ہوں ، خدا جانتا ہے کیسے ہم نے یہ پورا سال گزارا ہے ، لوگوں کواس بات کا بھی بخوبی اندازہ ہوگا کہ کینسر جیسی بیماری سے اکیلے نہیں لڑا جاسکتا یہ وہ بیماری ہے جس میں ایک خاندان کا مجموعی طورپر ہونالازمی ہے ۔ سونالی کی اس پوسٹ پر پریانکا چوپڑا، شویتا بچن، ایوشمان کھرانہ، نیہا دھوپیا اور سوزانے خان نے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے ۔