اداکار فرحان اختر باکسر بن گئے

 اداکار فرحان اختر باکسر بن گئے

بالی ووڈ اداکار فرحان اختر بہت جلد اپنی آنے والی فلم میں ’’باکسر‘‘ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے ۔

ممبئی (شوبز ڈیسک)6 سال قبل فلم بھاگ ملکھا بھاگ میں بھی فرحان اختر ایک کھلاڑی کا کردار ادا کرچکے ہیں اور اب اپنی آنے والی فلم ’’طوفان‘‘ میں وہ پھر سے ایک کھلاڑی بنیں گے ۔فرحان اختر نے اس خبر کا اعلان خود سوشل میڈیا پر بھی کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ کسی کی سوانح حیات پر مبنی فلم نہیں بلکہ ایک خیالی کہانی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں