کترینہ کی کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل

کترینہ کی کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو نے ان کے مداحو ں کو دیوانہ کرکے رکھ دیا ۔

ممبئی (شوبز ڈیسک)کترینہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں فلم کے سیٹ پر اداکاری کی پریکٹس اور ڈانس کی ریہرسل کرنے کے بجائے کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔اداکارہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم بھارت کی شوٹنگ مکمل ہونے کو ہے ، اس لئے انہوں نے کرکٹ کھیلنے کا مزہ لیا۔کترینہ نے انوشکا شرماکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہرکوہلی سے کہے کہ میرے کرکٹ کھیلنے پررائے دیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں