بھارتی فلموں کے ولن مہیش آنند اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے

بھارتی فلموں کے ولن مہیش آنند  اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے

بالی ووڈ کی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے مہیش آنند اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔

ممبئی (شوبزڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق 80 اور 90 کی دہائی میں دراز قد کی وجہ سے پہچانے جانے والے معروف ولن مہیش آنند اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ لاش دو دن پرانی ہونے کی وجہ سے خراب حالت میں تھی جسے فوری پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔مہیش کئی سالوں سے اکیلے فلیٹ میں رہ رہے تھے اور بے روزگار ہونے کی وجہ سے مالی طور پر پریشان تھے جب کہ 15 سال بعد انہوں نے گووندا کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم رنگیلا راجہ میں بھی کام کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں