ویزامسائل ،کپل شرماکی پاکستان آنے کی 3کوششیں ناکام

ویزامسائل ،کپل شرماکی پاکستان آنے کی 3کوششیں ناکام

بھارت میں عمر شریف کی کامیڈی کی نقل کرکے شوز ترتیب دئیے جاتے ہیں :خالد اعظمی

کراچی(سٹاف رپورٹر)بھارت کے مقبول مزاحیہ ٹی وی پروگرام دی کپل شرما شو کے سکرپٹ رائٹر خالد اعظمی نے انکشاف کیاہے کہ کپل شرما نے پاکستان آنے کے لئے تین مرتبہ کوشش کی تاہم ویزا پالیسی میں پیچیدگیوں کے باعث وہ پاکستان نہیں آسکے ۔کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزاح میں ہم پاکستان سے بہت پیچھے ہیں ،میں اس بات کو دل سے تسلیم کرتاہوں کہ ہمارے ہاں عمر شریف کی کامیڈی کی نقل کرکے پورے پورے شوز ترتیب دئیے جاتے ہیں ۔عوامی سطح پر دونوں ملکوں کے مابین کوئی فاصلے نہیں ہیں کلچر اور آرٹ ہی واحد ذریعہ ہے جو دونوں ملکوں کے تعلقات کوبہتر بناسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں