شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کورین اداکار کی محبت میں گرفتار

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان  کورین اداکار کی محبت میں گرفتار

کروڑوں لڑکیوں کو اپنا دیوانہ بنانے والے بالی ووکنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کورین اداکار کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔

ممبئی(شوبز ڈیسک)سہانا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں سے براہ راست بات کی اور ان کے سوالوں کے جواب دئیے ۔ دوران گفتگو ایک سوال کے جواب میں سہانا خان نے کوریا کے معروف اداکار اور گلوکار سوہو کی تصویر شیئر کی اور کہا وہ سوہو کو بہت پسند کرتی ہیں اور اسی کے ساتھ باہر جائیں گی۔سوہو کا اصل نام کم جون میون ہے اور وہ جنوبی کوریا کے مقبول ترین بینڈ ‘‘ایگزو’’ کے لیڈ سنگر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں