میری پہچان میرا کام ،ریما مجھ سے جلتی ہے :میرا
الزامات کے جواب میں اداکارہ ریما نے میراکو بیوقوف عورت قراردے دیا
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی سکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے کہاہے کہ اداکارہ ریما خان میری مقبولیت سے جلتی ہیں۔ایک تقریب کے دوران میرا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریما نے گلوکار وارث بیگ کے ساتھ مل کر میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہاریما نا صرف بری عورت ہے بلکہ اس کی شہرت بھی اچھی نہیں ہے مجھے اس کے متعلق سب کچھ معلوم ہے ۔ انڈسٹری میں میری پہچان میرا کام اورمیری محنت ہے ، میں نے یہاں تک پہنچنے کیلئے بہت محنت کی ہے ۔الزامات کے جواب میں اداکارہ ریما نے میراکو بیوقوف عورت قراردے دیا۔